بھارت

دبئی ایئر شو میں بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

حادثے نے بھارتی ائر فورس کی ناکامیاں مزید عیاں کر دیں

دبئی: دبئی ایئر شو میں آج بھارت کو اس وقت سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب اسکا ایک تیجاس لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ کی موت واقع ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ “(ایچ اے ایل) کا تیاری کردہ تیجس طیارہ شو کے مقام سے تقریباً 1.6 کلومیٹر دور گرا اور آگ کے شعلوں کی نذر ہو گیا ۔بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا”آج دبئی ایئر شو کے دوران انڈین ائر فورس کا تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس کے نتیجے میں اسکی جان چلی گئی۔“دبئی ایئر شو دنیا کی سب سے بڑی ایوی ایشن نمائشوں میں سے ایک ہے ۔ یہ نمائش دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 17 سے آج 21 نومبر تک جاری رہی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حادثے نے بھارت کی تکنیکی صلاحیتوں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور بھارتی ائر فورس کی ناکامیاں مزید عیاں کر دی ہیں۔ حادثے نے ہوا بازی کے پروگرام میں بھارت کی مسلسل کمزوریوں کو بے نقاب کیا ہے۔ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی تھیں کہ ایئر شو میں رکھے گئے اس لڑاکا طیارے کے فیول ٹینک سے تیل کا اخراج ہوتا رہا لیکن انڈین حکومت کی جانب سے فیک نیوز کے تدارک کے لیے بنائے گئے اکاونٹ پی آئی بی فیکٹ چیک نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی۔پی آئی بی فیکٹ چیک نے ایکس پر لکھا تھا کہ یہ معمول کا عمل تھا جس میں طیارے کے انوائرمینٹل کنٹرول سسٹم اور آن بورڈ آکسیجن جنریٹنگ سسٹم سے آلودہ پانی نکالا گیا۔بھارتی ایئر فورس کے حوالے کیے جانے کے بعد تیجس کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں بھی ایک تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ان پے در پے حادثاث کی وجہ سے تیجس کی خریداری کے خواہش مند ملک بھی اب اسکی خریداری پر مزید غور وخوض پر مجبور ہونگے۔حادثے نے بھارتی کی دفاعی تیاریوں اور اس کی مقامی صلاحیت کے دعوو¿ں کے بارے میں عالمی شکوک و شبہات میں اضافہ کیا ۔ بھارت خود کو ایک ابھرتے ہوئے ایرو اسپیس ملک کے طور پربڑھا چڑھا کے پیش کر رہا ہے لیکن آج کے اس حادثے نے اسکی ناکامیوں کو عیاںکر دیا ہے۔یہ حادثہ اس بات کا واضح عکاس ہے کہ بلند بانگ دعوﺅں کے ذریعے حقائق پر ہرگز پردہ نہیںڈالا جاسکتا ۔ اس حادثے نے بھارتی ائر فورس کے پائلٹوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور اس دیسی ساختہ لڑاکا طیارے کے معیار پر ایک مرتبہ پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بلاشبہ یہ حادثہ بھارتی ائر فورس کیلئے دنیا میں شدید شرمندگی کا سبب بنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button