بھارت

مدھیہ پردیش: غربت کے مارے شخص نے پنچایت گھر کو آگ لگا دی

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں غربت کے مارے ایک شخص نے پنچایت گھر کو آگ لگادی۔ آگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع رتلا م کے منگرول کی پنچایت میں اس وقت پیش آیاجب ایک مقامی شخض گوپال نے عمارت کے اند ر پٹرول چھڑ ک کر اسے آگ لگا دی جو تیزی سے عمارت میں پھیلنے لگی لیکن وہاں موجود دیہاتیوں نے فوری مداخلت کی اور آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئے۔
بعد ازاں لوگوں نے گوپال کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اس نے پولیس تحویل میں بیان دیا کہ اس نے پردھان منتری(وزیر اعظم) آواس یوجنا سمیت مختلف سرکاری فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی لیکن اسے کوئی مدد نہیں ملی لہذا مایوس ہو کر اس نے پنچایت گھر کو آگ لگادی۔ گوپال نے مزید کہا کہ اسکا خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور اسکا چھوٹا لڑکامزدور کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہے ، عہدیداروں کی لاپرواہی اور کوئی جواب نہ دینے کی وجہ سے وہ مایوس ہو چکا تھا او ر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button