بھارت
پونچھ: بھارتی فوج کا افسر کھائی میں گر کر ہلاک

پونچھ،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے بہرامگلہ میں اس وقت پیش آیا جب جمعہ کی شام بھارتی فوج کا ایک گشتی دستہ ڈھوک پتنکور کے علاقے سے گزر رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ صوبیدار سجیش گشت کے دوران پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی








