بھارت

نئی دلی:شدید فضائی آلودگی روکنے میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلا ف زبردست احتجاجی مظاہرہ

نئی دلی:
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شہر میں شدید فضائی آلودگی اور زہریلی ہواکو روکنے میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے وقت پر کیاگیا جب انتہائی چھوٹے خطرناک زہریلے ذرات پر مشتمل گھنی دھند نے نئی دلی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔برطانوی خبر رساں اداریرائٹرز کے مطابق احتجاج میں شامل والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے اورانہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ایک پلے کارڈ پردرج تھا کہ مجھے سانس لینا یاد آتا ہے۔مظاہرین نے اپنا احتجاج مشہور جنگی یادگار انڈیا گیٹ کے قریب کیا ۔ اس مقام کے آس پاس زہریلے ذرات پی ایم 2.5کی سطح عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ یومیہ زیادہ سے زیادہ حد سے 13گنا زیادہ تھی۔مظاہرین نے مودی حکومت سے آلودگی اور زہریلی ہوا کو روکنے کیلئے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button