بھارت

بی جے پی۔آر ایس آر ایس بزدل ہیں اوروہ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں: کانگریس

malkajan

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوف کی وجہ سے ہی انہوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس صد نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ 10سال سے ان کی حکومت ہے اور وہ ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں اس لئے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔کانگریس صدر نے کہاکہ بی جے پی آر ایس ایس بزدل ہیں، یہ لوگ ڈر کے مارے انگریزوں کے ساتھ مل گئے تھے اور ڈر کے مارے معافی نامہ لکھتے تھے۔ اگر آر ایس ایس کی حکومت کو نہ روکا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button