مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ: ایم ایل اے معراج ملک کی نظربندی کے خلاف عرضداشت کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ میں غیر قانونی طور پر نظربند ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت18دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد یوسف وانی معراج ملک کی درخواست پر سماعت کی ۔ سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمداور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اورغیر آئینی قراردیا ۔ انہوں نے اپنے دلائل میں انکی نظر بندی کی وجوہات پر تنقید کی اور اسے انتظامی حد سے تجاوز اور ایک منتخب عوامی نمائندے کی اختلافی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔فریقین کو دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمے پر سماعت18دسمبر تک ملتوی کردی ۔







