مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ، ایک زخمی

جموں : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کشتواڑ میں ہفتے کے روز ایک یاتری گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے۔ تمام متاثرین کا تعلق ضلع ڈوڈہ کے علاقے ڈیسا سے ہے۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔





