بھارت
اتر پردیش: ہندو توا غنڈوں نے ریلی کے دوران تلواریں لہرائیں، مسلم مخالف نعرے لگائے
لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک ہندوتوا گروپ نے ایک ریلی کے دوران تلواری لہرائیں اور مسلم مخالف نعرے لگائے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غازی آباد کے علاقے شالیمار گارڈن میں نکالی جانے والی ریلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں،جن میں ”ہندو رکشا دل ” نامی ہندو توا گروپ کے رہنمائوں کو اشتعال انگیز انداز میں تلواریں لہراتے اور کارکنوںمیں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو میں ہندو رکھشا دل کے قومی صدر بھوپیندر چودھری کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہندوئوں کو اپنے دفاع کے لیے تلواریں رکھنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریبا 250 تلواریں کارکنوں میںتقسیم کی ہیں اور ہم مزید تقسیم کرتے رہیں گے.







)