مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنااہم کردار ادا کریں، حریت کانفرنس

پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ 1947 سے وحشیانہ بھارتی ناجائز قبضے کاشکار کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی سیاسی ناانصافیوں کو روکیں۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں 5جنوری 1949 کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے سے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔اس دن سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔
ادھر راجوری-جموں شاہراہ پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد میں تسلیم کیا تھا۔پوسٹروں میں عالمی ادارے سے 78 سال قبل کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ یوم حق خود ارادیت عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button