مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ”این آئی اے“ نے شوپیاں اور پلوامہ میں چھاپے مارے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی دارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے نئی دلی میں گزشتہ برس دس نومبر کو ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں دو مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس الکاروں کے ہمراہ شوپیاں کے علاقے پدپاون اور پلوامہ کے علاقے پامپور میں چھاپے مارے۔
این آئی ا ے نے دھماکے کے سلسلے میں پہلے ہی 9 افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے بیشتر مقبوضہ کشمیر سے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک یاسر ڈار چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران این آئی آے ٹیم کے ہمراہ تھا۔یاسر کو 18دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button