مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کے حوالے سے جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہیں:فاروق عبداللہ

farooq abdullah

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کے علاقے بفلیاز میں پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندبھارتی فورسز کومسلسل نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ عسکریت پسندختم ہو گئے ہیں وہ یہ سب دیکھیں کہ یہا ں پر کیا ہو رہا ہے، انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ بات چیت شروع کرنی ہے یا نہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے حوالے سے جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button