مقبوضہ جموں و کشمیر
آسام کے وزیر اعلیٰ نے اسد الدین اویسی کیساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر جیسا سلوک کرنے کی دھمکی دیدی
ورنگل تلنگانہ09 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب انکا کا نام بھی اسی طرح ہمیشہ کے لیے بھلا دیا جائے گا جس طرح جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہمانتا بسوا سرما نے آج( اتوار ) تلنگانہ کے شہرورنگل میں ایک تقریب سے اپنی تقریر میں کہا کہ جس طرح سے دفعہ 370 کو ختم کیا گیا، رام مندر کی تعمیر شروع ہوئی وہ دن دور نہیں جب ریاست میں اویسی کا نام بھی ہمیشہ کے لیے بھلا دیا جائے گا۔