مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: برفانی طوفان کے باعث 100کے قریب عمارتوں ، ڈھانچو ںکو نقصان پہنچا

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کئی علاقوں خاص طور پر گریز اور تلیل میں برفانی طوفان کے سبب 100کے قریب عمارتوں اور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر، اندو کنول چِب نے بتایا کہ تیز ہواں کے ساتھ ایک طاقتور برفانی طوفان نے ضلع بانڈی پورہ کے کئی حصوں، خاص طور پر گریز اور تلیل کے علاقوں کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں تقریبا 100 ڈھانچے کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ یہ طوفان جمعہ کی شام کو آیا اور ہفتہ کے اوائل تک جاری رہا، جس سے ضلع کے بالائی علاقوں میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ شدید برف باری اور تیز ہواں نے چھتوں اور رہائشی اور ذیلی ڈھانچوں کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچایا۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان یا بڑے ڈھانچے کے گرنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ڈپٹی کمشنر اندو کنول چِب نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرہ ڈھانچوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بانڈی پورہ گریز سڑک بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گریز اور تلیل کے لیے برفانی تودے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور جب تک سڑک کو دوبارہ نہیں کھول دیا جاتا، گریز کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button