مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں اومیکرون کے پانچ کیسزرپورٹ

سرینگر 11 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںوادی کشمیر میں اومیکرون کے پانچ کیسز سامنے آئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ پیر کو وادی میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا جبکہ آج مزید چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیکرون کے پانچ مریضوں میں تین غیر مقامی مسافر شامل ہیں جن کے نمونے ضلع اسلام آباد میں لیے گئے تھے اور وہ پہلے ہی واپس جاچکے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے ایک شخص اورضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی کی ایک حاملہ خاتون میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے تاہم دونوں مستحکم ہیں اور صحت یاب ہو چکے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جموں میں اومیکرون کے تین کیسز سامنے آئے تھے جو پہلے ہی صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button