مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ میں بھارتی فوجی گولی لگنے سے ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی اپنی ہی سروس رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے لنگیٹ میں ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا جہاں فوجی اہلکار اپنی ہی سروس رائفل کی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔قا بض حکام نے بتایا کہ فوجی کو جس کی شناخت24سالہ جے دیپ کے نام سے ہوئی ہے، سرینگر کے بادامی باغ فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی اور ایکدوسرے کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں جنہیں اکثر حادثاتی فائرنگ قراردیا جاتا ہے








