مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر : مدرسے میں آتشزدگی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک چار منزلہ مدرسہ” جامعہ عربیہ اشرف العلوم“ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ کے شعلوں نے عمارت کے اوپری حصے کو تیزی سے لپیٹ میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل آتشزدگی کی ویڈیوز میں مدرسے کی بالائی منزل میں شدید آگ اور بڑی تعداد میں لوگ احاطے کے باہر جمع دیکھے جاسکتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مدرسے کی بالائی منزل مکمل طور پر خاکستر ہوگئی جبکہ تیسری اور دوسری منزل کو جزوی نقصان پہنچا۔
مدرسے میں مقیم سینکڑوں طلباءکو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران دوفائر فائٹرز اور ایک شہری کو معمولی چوٹیں آئیں۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔ نقصان کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔






