بھارت

بھارت،روس فوجی معاہدہ: فوجیوں اور جنگی جہازوں کی تعیناتی پر اتفاق

May be an image of dais

نئی دہلی : بھارت اورروس کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے موجودہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک 3000 فوجی، 10 فوجی طیارے اور 5 جنگی جہاز ایک دوسرے کی سرزمین پر بھیج سکتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روس کے ایک سرکاری پورٹل پر شائع ہونے والی دستاویز میں کہاگیا ہے کہ پانچ سے زیادہ جنگی جہاز، 10 فوجی طیارے اور 3000 فوجی اہلکار بیک وقت ایک دوسرے کی سرزمین پر موجود ہو سکتے ہیں۔معاہدے کے تحت فوجی دستے مشترکہ مشقوں اور تربیت کے لیے بھیجے جا سکتے ہیں، انسانی امداد فراہم کرسکتے ہیں، قدرتی اور انسان ساختہ آفات سے نمٹ سکتے ہیں اور دیگر معاملات میں تعاون کرسکتے ہیں۔ فوجی طیاروں کو فضائی حدود کے مجوزہ استعمال اور سمندری جہازوں کو بندرگاہ میں داخل ہونے سے 14 دن پہلے فریق ملک کو سفارتی چینلز کے ذریعے درخواست جمع کرانا ہوگی جبکہ بندرگاہ سے نکلنے والے جہازوں کو 24 گھنٹے پہلے مطلع کرنا ضروری ہے۔اس معاہدے کی دسمبر 2025 میں اسٹیٹ ڈوما اور فیڈریشن کونسل نے توثیق کی اور 15 دسمبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے اس پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ 12 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہے۔یہ معاہدہ پانچ سال کے لیے ہے جس کی تجدید ہر پانچ سال کے بعد ہوگی تاہم اگر فریقین میں سے کوئی اس معاہدے کو ختم کرنا چاہے تو اسے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم چھ ماہ قبل دوسرے ملک کو مطلع کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button