بھارت

 فون میں”جاسوسی ایپ“: مودی حکومت ملک کو آمریت کی طرف دھکیل رہی ہے، پرینکا گاندھی

نئی دلی:
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے موبائل فون اپلی کیشن ”سنچار ساتھی“ کو جاسوسی اپلی کیشن قرار دیا ہے۔ بھارتی محکمہ ٹیلی کام نے موبائل فون بنانے والوں سے کہا ہے کہ وہ نئے ہینڈ سٹس میں سنچار ساتھی پہلے سے انسٹال کردیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کو آمریت میں تبدیل کر رہی ہے، محکمہ ٹیلی کام نے موبائل ہینڈ سٹس بنانے والوں اور باہر سے منگوانے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ دھوکہ دہی کی اطلاع دینے والا اپلی کیشن سنچار ساتھی تمام نئے ہینڈ سیٹس میں 90یوم میں پری انسٹال کر دیا جائے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے ، شہریوںکو پرائیوسی کا حق ہے ، حکومت اس ملک کو ہر طرح سے ڈکٹیٹر شپ والے ملک میں بدل رہی ہے ، آپ لوگ روز مجھ سے پوچھتے ہیں پارلیمنٹ کیوں نہیں چل رہی ہے ، یہ اس لیے نہیں چل رہی ہے کہ حکوت کسی بھی مسئلے پر بات چیت کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مورد الزام ٹھہرانا بڑا آسان ہے لیکن حکومت کسی بھی مسئلے پر بحث نہیں ہونے دے رہی ہے ، یہ جمہوریت نہیں ہے ۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سائبر سیکورٹی ضروری ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہرشہری کے ٹیلی فون میں گھس جائیں ، میرے خیال میں کوئی بھی شہری اس سے خوش نہیں ہوگا۔
دریں اثنا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ”سنچار ساتھی“ اپلی کیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس سے ہر فرد کی رازداری کے حق کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ ایپ ممکنہ طور پر صارفین کے حقیقی وقت کے جیو لوکیشن کو ٹریک کر سکتی ہے، سرچ ہسٹری، مالیاتی لین دین اور یہاں تک کہ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والی بات چیت کو مانیٹر کر سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزارت مواصلات نے مبینہ طور پر ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت تمام سیل فون مینوفیکچررز اور سیل فونز کے درآمد کنندگان لازمی طور پر سنچار ساتھی ایپ کو اپ لوڈ کرنے کے پابند ہیں۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس ایپ کو ہر سیل فون اور اسمارٹ فون میں دھکیل دیا جائے۔انہوںنے کیا یہ ہر فرد کے پرائیویسی کے حق کی مکمل طور پر نفی نہیں کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button