مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پونچھ میں پابندیاں مزید سخت

سرینگر18 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور پونچھ اور مینڈھر کے علاقوں میں شرو ع کی گئی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں اسی کا حصہ ہے۔ سانبہ اور رام بن کے اضلاع کے ایل او سی کے قریبی مختلف علاقوں میں بھی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button