مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام:بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں ایک کیمپ میں حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوا ۔ وہ ہمہامہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران گر کر بے ہوش ہوگیا۔
ادھر جموں کے علاقے مکوال میں کنٹرول لائن کے قریب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارے سے مشابہت رکھنے والا غبارہ برآمد ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں نے غبارے کی موجودگی کی اطلاع قابض حکام کو دی۔ پولیس نے غبارے کو تحویل میں لے کر علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔







