کشمیری تارکین وطن

معرکہ حق کی کامیابی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے : علی رضا سید

برسلز: کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ان کی آواز مزید مضبوط ہوئی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے معرکہ حق (بنیان مرصوص) کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کے دفاع، سلامتی اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور اس اہم کامیابی کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا حقیقی وکیل ہے اور اسے عالمی سطح پر مزید فعال اور موثر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوا ہے اور اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سیاسی جبر اور فوجی محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ 1947 سے ابتک کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، مسئلہ کشمیر خصوصاً 5 اگست 2019 کے بعد ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا، جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ علاقے میں اپنے ظلم وستم کو بڑھا دیا ۔ کشمیری عوام مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل نکالا جائے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور معرکہ حق کی سالگرہ پر پاکستان کے عوام، حکومت اور افواج کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button