بھارت ظلم و جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتا ہے،مشعال ملک
اسلام آباد14 مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شالیمار میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف عوام نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مشعال ملک نے بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتا ہے، مگر کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔مشعال ملک نے کہا کہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریاں اور عوام کو ہراساں کرنا بھارتی ریاستی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔







