APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا شیخ غلام حسن کو خراج عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا ایک اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میںمقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق امیر جماعتِ اسلامی اور تحریکِ آزادی کشمیر کے مخلص رہنما شیخ غلام حسن کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شیخ غلام حسن دوروز قبل اپنے آبائی علاقے کولگام میںانتقال کرگئے ۔تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی دینی، فکری، سماجی، اخلاقی اور ملی خدمات کو سراہاگیا۔کنونیر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ غلام حسن ایک صاحبِ بصیرت، سادہ مزاج اور باوقار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام، اخلاقی اقدار، قومی بیداری اور تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے مشکل حالات اور سیاسی دباو¿ کے باوجود صبر، استقامت اور وقار کے ساتھ حق و صداقت کی آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ شیخ غلام حسن علم، دانائی، اعتدال اور اخلاص کا حسین امتزاج تھے، جبکہ نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت میں بھی ان کا کردار نمایاں رہا۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مرحوم آزادی پسند فکر کے حامل تھے اور غلامی کے ہر تصور سے نفرت کرتے تھے، اسی جذبہ حریت کے تحت انہوں نے اپنا نام”غلام حسن“ کے بجائے”محمد حسن“ لکھنا شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ غلام حسن کی وفات سے کشمیر ایک مدبر، مخلص اور بااثر قیادت سے محروم ہو گیا ہے جس کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے کی شہادت کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر میں جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔اجلاس میں دیگر لوگوںکے علاوہ محمود احمد ساغر، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شمیم شال، داﺅد خان، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، میاں مظفر، سید گلشن، شیخ عبد الماجد، سید منظور احمد شاہ، منظور احمد ڈار، زاہد مجتبیٰ، عبد المجید میر،محمد شفیع ڈار اورسیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، بلندی درجات اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button