مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرے

سرینگر21 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت کارکنوں نے سانحہ گا ئوکدل قتل کے شہداء کی 32ویں برسی کے موقع پر سرینگر میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1990میں آج کے دن سرینگر کے علاقے گائوکدل میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیاتھا۔حریت کارکنوں نے سرینگر کے علاقوں گائوکدل اور بسنت باغ میں اکٹھے ہو کراحتجاجی مظاہرے کئے اور شہدائے گائوکدل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ گائو کدل کے شہداء کی تصاویر اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button