بھارت

بھارت :ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک وزیر تعلیم استعفیٰ نہیں دیتے : ابھیجیت دپکے

نئی دہلی: بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے خبردار کیا ہے کہ اگر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو اگلے سات دنوں تک نہ ہٹایا گیا یاانہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دپکے نے مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاج نگر کے علاقے ایم آئی ڈی سی ولوج میں اپنے گھر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہفتے کے احتجاج کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کو سخت پیغام ملاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحریک اب پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی زیر قیادت تحریک اپنے اگلے اقدامات کی تیاری کر رہی ہے اور جلد ہی اس مہم کو دہلی سے آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اس ایجی ٹیشن کو ملک گیر سطح پر لے جانے کے لیے ایک ایکشن پلان کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ دپکے نے ہفتے کے روز شدید گرمی کے باوجود جنتر منتر پر آنے والے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر تعلیم نے استعفیٰ نہ دیا تو مظاہروں کی ایک نئی لہر شروع کی جائے گی۔ ابھیجیت دپکے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کل ہمارے احتجاج میں شامل ہونے والے زیادہ تر لوگوں نے پہلے کبھی کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیا تھا۔ لیکن انہوں نے تعلیمی نظام پر اپنے شدید غصے اور مایوسی کا اظہار کرنے کے لئے ہماری اجتماعی موجودگی سے حوصلہ پایا۔ اگر ہم آواز نہیں اٹھائیں گے ،تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہاکہ میں آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تپتی دھوپ کو برداشت کیا، جس میں نوجوان بچے اور طلباءشامل تھے اور ثابت کیا کہ پرامن احتجاج ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ حکومت ایک متحد، پرامن تحریک کو چھو نہیں سکتی۔ کاکروچوں کو ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دھرمیندر پردھان نے ایک پوری نسل کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ اگر انہیں اگلے 7 دنوں تک نہیں ہٹایا گیا یاانہوں نے عہدہ نہیں چھوڑا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button