بھارت : اونچی ذات کی ہندو لڑکی سے دوستی پر دلت نوجوان کا قتل

دہرادون : بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک 18 سالہ دلت نوجوان کیتن لال کو اونچی ذات کے ایک ہندوخاندان نے اس وقت پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا جب ان کی لڑکی سے دلت نوجوان کی دوستی کے بارے میں انہیں معلوم ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیتن لال کی کھول گڑھ کی ایک لڑکی سے چھ ماہ سے دوستی تھی۔ 7 جون کو اسے اپنی دوست نے بلایا اور لالچ دے کر ایک کمرے میں لے گیا جہاں لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو بند کر کے لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ کیتن کو یرغمال بنا کر رکھا گیا اوررات بھر تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔ا عداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں درجہ فہرست ذاتوں اورقبائل کے خلاف جرائم کے معاملے میں اتراکھنڈ بھارتی ریاستوں میں 18 ویں نمبر پر ہے جہاں کل مقدمات کا 5.4 فیصد رپورٹ ہوا۔این سی آربی کے اعدادوشمار کے مطابق 2023میں بھارت میں نچلی ذاتوں کے خلاف 57,789 اور 2024 میں 55,698جرائم رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ قومی سطح پر درجہ فہرست ذاتوں کے خلاف جرائم کی شرح27.7فی لاکھ ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ یہ قتل اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹر میں غیرت کے نام پر جرائم کو ماضی کی عکاسی کرتا ہے، جہاں دلتوں پر دیگر ذاتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے حملے کئے جاتے ہیں یا انہیںقتل کیاجاتا ہے۔ انہوں نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں ذات پات کی بنیاد پر تعصب کی ایک اور مثال قرار دیا جو بی جے پی کے دور حکومت میں جاری ہے اورپورے بھارت میں دلت اور دیگراقلیتیں خود کوغیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔





