بھارت

بھارت :ٹیلی گرام نے ایپ کی بندش کو دلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

بھارتی حکومت کا اقدام کچھ بھی روک نہیں پائے گا، پاول دوروف

نئی دلی : سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹیلی گرام نے ” نیٹ یو جی 2020کے دوبارہ امتحان سے پہلے ایپ کو بند کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو دلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو افسرپاول ویلریویچ دوروف نے اس پابندی کو ایک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی الیکڑانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا یہ اقدام کچھ بھی روک نہیں پائے گا کیونکہ پیپر لیک کے ذمہ دار لوگ پہلے ہی دوسری ایپس پر منتقل ہو چکے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ہم نے بھارت میں لیک ہوئے امتحانی مواد اور اس سے متعلق گھوٹالوں کو شیئر کرنے والے سینکڑوں چیلنز کو ہٹا دیا ہے ، ٹیلی گرام اپنے ترمیم شدہ موادکو مزید واضح بنا رہا ہے تاکہ پچھلی تاریخوں میں کیے جانے والے گھوٹالوں کو روکنے میں مدد مل سکے۔
یاد رہے کہ بی جے پی حکومت نے نیٹ 2026 کے دوبارہ انتخانات سے قبل ٹیلی گرام پلیٹ فارم تک رسائی محدود کر دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلباءکو جعلی معلومات اور فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر تھا۔وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹیلی گرام کی رسائی 22 جون تک محدود رہے گی، تاکہ امتحانی عمل کے دوران اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی، افواہوں اور غلط معلومات کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ نیٹ امتحانات 21 جون کو دوبارہ لیے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button