بھارت
’شاہ رخ خان کو زندہ جلا دیں گے“، ہندوتوا رہنما کی دھمکی
لکھنو22 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت میں ہندوتوا رہنما مہنت پرمھانس آچاریہ نے کہا ہے کہ وہ فلم اسٹار شاہ رخ خان سے کبھی ملے تو انہیں زندہ جلانے کی حد تک جائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا تنظیمیں بشمول آر ایس ایس، بی جے پی اور بنجرنگ دل شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’پٹھان‘ پر احتجاج کر رہی ہیں۔تپسوی چھاونی کے مہنت پرمہنس آچاریہ نے شاہ رخ خان سے ملنے کی صورت میں انہیں زندہ جلانے کی دھمکی دینے کے بعد دعویٰ کیا کہ فلم کے ایک گانے میں بھگوا رنگ کی توہین کی گئی ہے۔ا نہوں نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم ”پٹھان‘ تھیٹروں میں ریلیز ہوئی تو وہ انہیں آگ لگا دیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے فلم کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔