مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بھارتی فورسز کا پرتشدد آپریشن جاری، علاقے کے لوگوںکی زندگی سخت اجیرن

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کا پر تشدد آپریشن آج 29ویں روز بھی جاری رہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گمبیر مغلاں کے گھنے جنگلات میں ” شیرووالی” کے نام سے یہ آپریشن23 مئی کو شروع کیا گیا تھا اور اس میں بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکار، پیرا کمانڈوز ، بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم بدنام زمانہ ملیشیا ویلیج ڈیفنس گارڑز، ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، سراغ راساں کتے حصے لے رہے ہیں ۔
بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر بھی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مسلسل علاقے کا دورہ کر رہے ہیں ۔ بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ گنے جنگلاتی علاقے میں کئی عسکریت پسند موجود ہیں تاہم آج تقریبا ایک ماہ ہو گیا ، قابض فورسز انکا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہیں۔ طویل آپریشن کی وجہ سے علاقے کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ قابض بھارتی فوجی باربار گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔تلاشی کی بار بار کاروائیوں اورشہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی نے معمول کی زندگی درہم برہم کردی دی ہے اور لوگ شدید خوف ودہشت کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button