مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کے چھاپے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کرمختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروںنے سرینگرسمیت وادی کشمیرکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔پولیس نے بتایا کہ شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں تعلیمی ادارے سراج العلوم کے ساتھ ساتھ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوںمیں این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی ٹیمیں پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر آزادی پسندسرگرمیوں کے شبہ میں حریت پسندوں اورکارکنوںکے گھروں کی تلاشی لے رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button