مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے نے پلوامہ میں ایک کشمیری کے دو رہائشی مکانات ضبط کر لیے

سرینگر22اپریل (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پلوامہ میں ایک اوربے گناہ کشمیری کے دو رہائشی مکانات کو قبضے میں لے لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے ضلع کے علاقے لیتہ پورہ میں فیاض احمد ماگرے کے دو منزلہ مکان اور ایک منزلہ مکان کو قبضے میں لے لیا۔این آئی اے حکام نے اس ظالمانہ کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فیاض ماگرے 2017 میں لیتہ پورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس( سی آر پی ایف) کے ایک تربیتی کیمپ پر حملے میں ملوث ہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے این آئی اے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button