محبوبہ مفتی نے کشمیری تاجروںکو ہراساںکیے جانے کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنچاب کیساتھ اٹھایا
سری نگر: ب
ehھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیری مٹن تاجروں کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ اٹھایا ہے۔کشمیری مٹن تاجروں کو پنجاب میں مویشیوں کی نقل و حمل اور کاروبار کے دوران بڑے پیمانے پر ڈرایا ڈھمکایا جا رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس “پر ایک پوسٹ میںکہا کہ انہوں نے بھگونت مان کے ساتھ کشمیر کے مٹن ڈیلروں کو مادھو پور، پنجاب اور شمبھو بارڈر پر درپیش رکاوٹوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار انہیں "کیٹل فیئر ایکٹ کے نام پر” روک رہے ہیں اور بلا وجہ ہراساں کر رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاستوںمیں زیر تعلیم کشمیری طلباءکے علاوہ کشمیری تاجر وں کو ہندو توا غنڈوں کے ہاتھو ں ہراسانی ، تشدد ، مارپیٹ کا مسلسل سامنا ہے۔







