مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام انسداد منشیات مہم کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو من گھڑت مقدمات میں پھنسارہے ہیں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے اوراسے جرم قراردینے کے لئے انسداد منشیات مہم کی آڑ میں بے گناہ نوجوانوں کو منشیات کے من گھڑت مقدمات میں پھنسارہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے آزادی پسند کارکنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منشیات کے من گھڑت مقدمات میں مفرور قرار دیاہے۔ایسا ہی ایک حکمنامہ کپواڑہ کے علاقے کرناہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے خلاف جاری کیا گیا ۔۔ ابتدائی طور پر یہ کیس جنوری 2025 میں پولس اسٹیشن پارمپورہ میں درج کیا گیا تھا۔ایس آئی اے نے اس کے بعد سے سات افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے جنہیں اب مقدمے کا سامنا ہے کیونکہ نئی دہلی کشمیری نوجوانوں کو بدنام کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے ان کے خلاف انسداد منشیات قانون کے تحت من گھڑت مقدمات قائمکررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button