پاکستان

معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری، سفارتی برتری نمایاں، برطانوی فرم کی شواہد پر مبنی رپورٹ جاری

اسلام آباد:برطانوی تحقیقی و اسٹریٹجک کمیونیکیشن ادارے پاکستان پلے بک نے معرکہ حق سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عسکری اور سفارتی برتری حاصل رہی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے متعدد بھارتی جنگی طیارے، جن میں جدیدترین رافیل بھی شامل ہیں،کو تباہ کیا جبکہ امریکی اور فرانسیسی انٹیلیجنس حکام، بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو ہونے والے نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی موثر دفاعی حکمتِ عملی کے باعث بھارتی حملے اپنے اہداف حاصل نہ کر سکے، مضبوط فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرونز کو غیر موثر بنایا اور سیٹلائٹ شواہد کے مطابق پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معرکہ حق کے بعد پاکستان نے امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید مضبوط کیے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اہم قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے واضح عسکری برتری حاصل کی، جبکہ بھارت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے بعد یورپی یونین سمیت مختلف عالمی اداروں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے، عالمی سطح پر اس کی سفارتی ساکھ میں اضافہ ہوا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔رپورٹ کے مطابق جدید جنگوں میں کامیابی صرف دفاعی اخراجات سے نہیں بلکہ موثر قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط حکمتِ عملی سے حاصل ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button