جنرل سیٹھ نے 31ویں بھارتی آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی : جنرل دھیرج سیٹھ نے منگل کو بھارت کے31 ویں چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالا، انہوں نے یہ عہدہ جنرل اوپیندر دویدی کے چار دہائیوں سے زیادہ کی سروس کے بعد سبکدوش ہونے کے بعدسبھالا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک آرمرڈ کور افسرجنرل سیٹھ نے دسمبر 1986 میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل سیٹھ تین دہائیوں سے زائد عرصے میں اس کور سے بننے والے پہلے آرمی چیف ہیں۔ آخری جنرل شنکر رائے چودھری تھے جو ستمبر 1997 میں ریٹائر ہوئے۔این ڈی اے کھڑکواسلا کے سابق طالب علم جنرل سیٹھ نے صحرا میں آرمرڈ رجمنٹ، مغربی محاذ پر آرمرڈ بریگیڈ اور مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت ہر سطح پر کمانڈ کی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے ساو¿تھ ویسٹرن کمانڈ اور سدرن کمانڈ دونوں کی کمانڈ کی۔ انہوں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں سٹریٹجک پلاننگ اور استعدادکار بڑھانے کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیں۔





