مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مسلمانوں کی قربانیوں کی تاریخ مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، آغا روح اللہ مہدی

سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت مسلمانوں کی قربانیوں کی تاریخ کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ مہدی نے ضلع شوپیاں میں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں تاریخ میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں نے کسی بھی شکل میں قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کو فراموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر حملہ ہونے کی صورت میں شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوتی ہے تو ان لوگوں کی قربانیاں یاد کی جاتی ہیں جنہوں نے اس کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔جموں و کشمیر میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے بارے میں آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ جہاں بھی دفعہ 370کی لڑائی ہوگی،وہ وہاں سب سے آگے ہوں گے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیریوں کی سرکاری ملازمتوں کی آئوٹ سورسنگ میں اضافہ اور اراضی کے تحفظ سے متعلق خدشات ایسے مسائل ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button