بھارت

بی جے پی حکومت طلباء کے جذبات کا احترام کرے، وزیر اعلیٰ تامل ناڈو

چنئی: تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور تملگاویٹری کڑگم ( ٹی وی کے ) کے سربراہ سی جوزف وجے نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو طلباءاور نوجوانوں کی آواز دبانے کے بجائے ان کے خدشات کا حل نکالنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اپنی جماعت ”ٹی وی کے“کے ایکس ہنڈل پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی حمایت میںپہنچنے والے راہول گاندھی اور حزب اختلاف کے دیگر رہنماﺅں کی گرفتاری غیر جمہوری ہے ، مرکزی حکومت کی یہ کارروائی قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ”ٹی وی کے“دلی میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
سی جوزف وجے نے کہا کہ نیٹ امتحان کے بارے میں انکی جماعت کا موقف ابتداسے ہی واضح اور غیر متزلزل رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ امتحان طلبا اور انکے والدین پر غیر ضروری ذہنی دباﺅ ڈالتا ہے لہذا اسے مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے ، اس معاملے میں سیاسی فائدہ اٹھانے یا جھوٹے وعدے کرنے کے بجائے معاملے کا مضبوط بنیادوںپر حل تلاش کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو دبارہ ریاستی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے ، یہی اس مسئلے کا حل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی حکومت سے اپیل کی کہ وہ طلباءاور عوام کے جذبات کا احترام کرے اور ملک بھر میں اٹھنے والے مطالبے کو سنجیدگی سے لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button