کینیڈین سیکورٹی اداروں کا بھارتی جرائم پیشہ گروہ کیخلاف کریک ڈائون
متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار،1.7ٹن منشیات برآمد
اوٹاوہ: مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔کینیڈا سمیت دیگرممالک نے بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ کردارآشکار کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کینیڈا میں سرحد پار اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے کینیڈین حکام نے 139ملین ڈالر مالیت کی 1.7ٹن غیر قانونی منشیات ضبط کرلیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کینیڈا نے غیر قانونی منشیات کی ترسیل کے خلاف اہم کارروائی کی، تحقیقات نے بھارتی نژاد افراد سے جڑے تجارتی ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی نیٹ ورک کو ظاہر کردیا۔کینیڈین ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق بھارتی نژاد گروہ ایک بہت بڑی جرائم پیشہ تنظیم ہے جو دنیا بھر میں بہت سے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا عالمی سطح پر پھیلا نااہل مودی حکومت کی کمزور اور بدترین حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔






