مقبوضہ کشمیر : میرواعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند
خوجہ ڈگر اجتماع سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواع عمر فاروق کو آج گھر میں نظر بند کر دیا اورانہیں سرینگر کی تاریخی درگاہ حضرت خواجہ نقشبند صاحب میں سالانہ ‘خوجہ ڈگر’ اجتماع سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، میرواع عمر فاروق کے دفتر کی طرف سے سوشل میڈیاایکس پرجاری ایک پوسٹ میں کہاگیاہے کہ پابندیوں کی وجہ سے میرواعظ اجتماع سے خطاب نہیں کرسکے۔
پوسٹ میں کہا گیاہے کہ "نقشبند صاحب کی درگاہ میں خوجہ ڈگر کے تاریخی سالانہ اجتماع سے قبل، میرواع کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، جس سے وہ تاریخی درگاہ میں روایتی خطاب اور وہاں نماز ادا کرنے سے محروم رہے۔” انجمن اوقاف جامع مسجد نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ میرواع سی پہر 4 بجے درگاہ میں خطاب کریں گے، اس کے بعد شام 5:30 بجے درگاہ میں اجتماعی نماز ادا کی جائے گی۔حضرت خواجہ نقشبند صاحب کی درگاہ میں سالانہ ‘خوجہ ڈگر’ اجتماع ایک دیرینہ روایت ہے جس میں مقبوضہ علاقے کے مختلف حصوں سے عقیدت مندبڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔








