مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرکے اپنی غلطیوں کی اصلاح کر ے : فاروق عبداللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ جمہوریت کے مفاد میں علاقے کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں5اگست 2019کو نئی دہلی کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جتنی جلد اس کی اصلاح کرے گی، جمہوری نظام کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بالآخر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی اور نیشنل کانفرنس اس مطالبے کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر کے جمہوری حقوق کی بحالی کا معاملہ اسمبلی، پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر مسلسل اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی یونین ٹریٹوری حیثیت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک منتخب حکومت کے حق میں ووٹ دیا تھا تاکہ وہ علاقے کے معاملات چلائے اور ان کے مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات منعقد ہو چکے ہیں، تاہم منتخب حکومت کو مکمل اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے، جو جمہوری، آئینی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ایک منتخب حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ علاقے کے معاملات چلائے اور ان کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ کرے۔ تاہم، نئی دہلی نے منتخب حکومت پر ایک غیر جمہوری نظام مسلط کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کا مطالبہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ نیشنل کانفرنس نے خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ ترک کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت ہر حال میں آئینی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے عوام میں محرومی، مایوسی اور عدم اعتماد کا احساس پیدا کر دیا ہے،انہوں نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کے ازالے کے لیے اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button