بھارت

بھارت : جالندھر میں طالبہ سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا

نئی دہلی: بھارتی شہر جالندھرکی ایک نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے خلاف طلباءنے شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال اور طلباءکے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہرجالندھر کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے بعد احتجاج کیا جا رہا تھا۔ پولیس فورس کی طرف سے طلباءپر مظالم کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ احتجاج کے دوران طلباءنے جالندھر پھگواڑہ ہائی وے کو بند کر دیا جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔
مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت بھر میں جنسی زیادتی اور پ±ر تشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ حکومت نظم ونسق پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے طلباءکے احتجاج میں بھی اسی وجہ سے شدت آگئی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکارہی ہے تاکہ اپنے ووٹ بنک کو مضبوط کیاجاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button