مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن: سڑک حادثے میں 33افراد زخمی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں ایک سڑک حادثہ میں 33افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر جموں ہائی وے پر پر کیلا موڑ،ٹی ٹو ٹنل کے قریب سرینگر سے جموں جانیوالی ایک مسافر بس الٹنے سے 33 مسافر زخمی ہو گئے۔
قابض حکام کے مطابق بس میں تقریبا 60 مسافرسوارتھے ۔ حادثے کے فورا بعد پولیس اور مقامی رضا کاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کردیا گیاہے،جن میں سے دو حالت تشویشناک ہے ۔







