اسلام آباد25 اگست (کے ایم ایس) پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے جنگی بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قراردیا ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے جنگی بندی کی حالیہ خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے بھارت پرزور دیا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے …
تفصیل۔۔۔لاہور: مقررین کی طرف سے بھارت پر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے زور
لاہور : ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ”کے موضوع پر لاہور میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر یوں کی تحریک آزادی ایک جمہوری تحریک ہے اور جمہوریت کا علمبردار ہونے کے دعویداربھارت کوتنازعہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹی کی کشمیر …
تفصیل۔۔۔پاکستان رینجرز نے6بھارتی سمگلروں کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 6بھارتی سمگلروں کو پاکستانی حدود میں گرفتار کر لیاہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ یہ سمگلر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کی مسلسل نگرانی اور باڑ کی موجودگی کے باوجودسرحد کو عبور کر سکتے ہیں۔ ان اسمگلروں کو 29جولائی سے 3اگست …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، نگران وزیر اعظم
اسلام آباد18اگست ( کے ایم ایس ) نگران وزیر اعظم انورلحق کاکڑ نے کشمیریوں کے حق خودرادیت کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ نگران وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جنہوںنے آج وزیر اعظم ہاﺅس میں …
تفصیل۔۔۔مشعال ملک نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مقرر
اسلام آباد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کو بھی شامل کیا ہے۔ مشعال ملک کو نگران کابینہ میں جس نے آج حلف اٹھایا ،انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پرشامل کیاگیا ہے ۔ وہ جموں و کشمیر پر …
تفصیل۔۔۔بھارت کشمیری انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی ختم کرے :ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت پر خرم پرویز اور عرفان معراج سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کی بلاجواز اورغیرقانونی نظربندی ختم کرنے پر زوردیا ہے ۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو چ نے جمعرات کواپنی ہفتہ وارپریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جانب سے کشمیری انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں خرم پرویز اورعرفان معراج کی گرفتاری اور ان پر لگائے گئے الزامات پر …
تفصیل۔۔۔تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی
برمنگھم:جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل (JKSDMI)کی ٹیم نے پیر 14اگست کو برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک کانفرنس اور استقبالیے میں شرکت کی۔ تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں سرپرست سردار عبدالرحمن خان، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر محمد ہیری بوٹا اور ویسٹ مڈلینڈز کی چیئرپرسن آسیہ حسین نے تقریب میں شرکت کی جبکہ کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر برطانیہ مائیک …
تفصیل۔۔۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
نئی دلی14اگست(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الاموراعزاز خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن کا داعی ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار اعزاز خان نے نئی دہلی میں پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پر وقار …
تفصیل۔۔۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے کشمیریوں کی بھرپور تائید و حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد14اگست(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے برسر جدوجہد کشمیریوں کی پاکستان کی طرف سے بھرپور تائید و حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر عارف علوی نے پاکستان کے76 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں …
تفصیل۔۔۔شہباز شریف کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد14اگست(کے ایم ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن لوگوں …
تفصیل۔۔۔