اقوام متحدہ11مئی (کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی ادارے کے مسلمہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں گروپ 20کا اجلاس منعقدکرنے کے بھارتی حکومت کی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے گروپ 77 کے سفارتی سطح کے اجلاس کوبتایا کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے یہ اجلاس منعقدکرنے کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں معمول …
تفصیل۔۔۔بھارت جمہوری نہیں ،اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے والا ملک ہے،برطانوی رکن پارلیمنٹ
اسلام آباد11مئی (کے ایم ایس) برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت جمہوری نہیں ، اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے والا ملک ہے ۔ خالد محمودنے جمعرات کو دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہا ہے ،کہنے کو جمہوریت آسان چیز ہے لیکن حقیقت میں مشکل کام ہے،جمہوریت …
تفصیل۔۔۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد11 مئی (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان …
تفصیل۔۔۔بلاول بھٹو نے عالمی فورم پرکشمیریوں کامقدمہ بھرپوراندازمیں پیش کیا،فیصل کنڈی
اسلام آباد 08 مئی (کے ایم ایس) غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کو سراہتے ہوئے اسے توقع سے زیادہ کامیاب قرار دیا ہے کیونکہ انہوں نے عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے:دفتر خارجہ
اسلام آباد07مئی(کے ایم ایس) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف ایک شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اتوار کوجاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ اقدام وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کے کلیدی پیغام سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے پروزیر خارجہ بلاول بھٹو کی تعریف
لاہور 06مئی(کے ایم ایس)پاکستان مرکزی مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل)کے صدر خالد مسعود سندھو نے بھارت میں جموں و کشمیر کا مقدمہ جرات کے ساتھ لڑنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سراہاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خالد مسعود سندھو نے آج لاہور میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کو بے نقاب کرنے کے لیے …
تفصیل۔۔۔وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، کائرہ
اسلام آباد، 05 مئی (کے ایم ایس)مشیر امور کشمیرو گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا کے دورے پر بعض عناصر کی جانب سے تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے …
تفصیل۔۔۔5اگست 2019کے اقدامات کی واپسی تک بھارت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو گی، وزیر خارجہ
اسلام آباد 05 مئی (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات واپس نہیں لیتا۔ وزیر خارجہ نے انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاجب تک بھارت 5 اگست 2019 کی کارروائی …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
گوا05مئی (کے ایم ایس ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مو¿قف ہے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا اوربات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ بلا ول بھٹو نے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت میں ہیں ،گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت …
تفصیل۔۔۔سفارتی پوائنٹ سکورنگ کےلئے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے
بلاول بھٹو کا ”ایس سی او“اجلاس سے خطاب گوا 05مئی (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سفارتی پوائنٹ سکورنگ کےلئے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے گوا میں ایس سی او کونسل آف وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی سلامتی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی سے عالمی سلامتی کو خطرہ لاحق …
تفصیل۔۔۔