پاکستان

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے عالمی ادارے کے نظام پر اعتماد ختم ہو چکا ہے:پاکستان

اقوام متحدہ 04مئی (کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے عالمی سیاسی اور معاشی نظام پر اعتماد کی بحالی بنیادی شرط ہے۔ پائیدار امن کیلئے مستقبل کے اعتماد کے بارے میں 15رکنی سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں …

تفصیل۔۔۔

بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

اسلام آباد 04 مئی (کے ایم ایس) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی …

تفصیل۔۔۔

پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد02مئی(کے ایم ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہدآزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں ایک وفدسے ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے انوار الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے …

تفصیل۔۔۔

صدر مملکت کی وزارت خارجہ کوبھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

صدر مملکت کی وزارت خارجہ کوبھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد02مئی(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کا خط وزارت خارجہ کو ارسال کرتے ہوئے وزارت کو سرینگر میں گروپ 20 کے مجوزہ اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم کوبے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ محمود احمد …

تفصیل۔۔۔

بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردیں

بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردیں

نئی دہلی یکم مئی(کے ایم ایس)بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ پروپیگنڈا کرنا شروع کردیاہے کہ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیاہے اور ایشیاکپ سال 2023 میں نہیں ہوگا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنا چاہتا ہے جبکہ بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی …

تفصیل۔۔۔

پاک فوج کے سربراہ کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

پاک فوج کے سربراہ کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی 29 اپریل (کے ایم ایس)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق اور حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جائز جدوجہد میں اپنے …

تفصیل۔۔۔

بھارت نے اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے ،شہباز شریف

بھارت نے اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے ،شہباز شریف

رسالپور28اپریل ( کے ایم ایس ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، ، بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اگست 2019 سے جیل میں تبدیل کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اپنے مخالفین کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج رسالپور میں پاکستان ائر …

تفصیل۔۔۔

پاکستان ِ مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ِ مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد 28 اپریل (کے ایم ایس) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے …

تفصیل۔۔۔

کشمیراور فلسطین کے تنازعات طویل عرصہ سے حل نہ ہونیکی وجہ ویٹو پاور ہے، منیراکرم کاجنرل اسمبلی سے خطاب

کشمیراور فلسطین کے تنازعات طویل عرصہ سے حل نہ ہونیکی وجہ ویٹو پاور ہے، منیراکرم کاجنرل اسمبلی سے خطاب

نیویارک27اپریل (کے ایم ایس ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالہ سے پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور کو اہم ترین ایشو قرار دیتے ہوئے فلسطین اور کشمیر جیسے اہم تنازعات کے طویل عرصہ سے حل نہ ہونے کی وجہ ویٹو پاور کو قرار دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی …

تفصیل۔۔۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے پر بھارت پر کڑی تنقید

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے پر بھارت پر کڑی تنقید

راولپنڈی 25 اپریل (کے ایم ایس) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈے اوررواں سال کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیوں پر بھارت پر کڑی تنقید کی ہے۔ میجر جنرل چودھری نے راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے کسی بھی …

تفصیل۔۔۔