راولپنڈی14اگست(کے ایم ایس)بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے امید ظاہر کی ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سفاک قابض افواج کے چنگل سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ پیر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں سے کہوں گا کہ انشا اللہ آپ بھی …
تفصیل۔۔۔کشمیر80لاکھ افراد کا مسئلہ ہے جو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں رہتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد14اگست(کے ایم ایس)پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف علاقائی سیاست کا نہیں بلکہ ایک کھلی جیل میں رہنے والے 80لاکھ افراد کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔چونکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے لڑ رہے ہیں، کاکڑ نے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے، کہا …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام آج پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں
سرینگر14اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ آج پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی اور ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کے لئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں …
تفصیل۔۔۔تازہ ترین انکشافات نے بھارت کو مزید بے نقاب کر دیا:دفتر خارجہ
اسلام آباد16اپریل(کے ایم ایس)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ فروری 2019 کے پلوامہ حملے کے بارے میںبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات نے ایک بار پھر پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ستیہ پال ملک …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںG20 اجلاس کے انعقاد پر اظہارناراضگی
اسلام آباد11اپریل (کے ایم ایس ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے دارلحکومت سرینگر میںG20کے سیاحت کے بارے میں ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس منعقد کرنیکا منصوبہ ہے اور بھارت نے 22 تا24 مئی سیاحتی ورکنگ …
تفصیل۔۔۔انتہا پسند سوچ کی حامل ریاستوں کوجدید ہتھیاروں کی فراہمی سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے:پاکستان
اقوام متحدہ11اپریل (کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسندانہ سوچ کو پروان چڑھانے والی ریاستوں کو جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی فراہمی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب عامر خان نے سلامتی کونسل میں ہتھیاروں اور آلات کی بغیر کنٹرول کے برآمدپر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بظاہر بھارت کے حوالے …
تفصیل۔۔۔ایلیسٹر لیمب نے اپنی تحقیقی کتب میں ہمیشہ بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا:وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد08 اپریل(کے ایم ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ایلیسٹر لیمب کے انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ قابل احترام سفارتی تاریخ دان ومحقق ایلیسٹر لیمب کے گزشتہ ماہ انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد …
تفصیل۔۔۔بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے میں ترمیم نہیں کر سکتا، شیری رحمان
اسلام آباد 07 اپریل (کے ایم ایس)وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی نہیں کرسکتا۔ شیری رحمان نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم اور دیگر کی جانب سے پیش کیے گئے ایک توجہ دلاو¿ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کو تب تک تبدیل نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ دونوں فریق پاکستان اور …
تفصیل۔۔۔پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف
راولپنڈی 06 اپریل (کے ایم ایس) بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف نے کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر کہاکہ پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔فوج کے شعبہ …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری فلسطین اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کا فوری نوٹس لے، شازیہ مری
اسلام آباد 06 اپریل (کے ایم ایس) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی 8ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی تشدد کیا جا رہا ہے اور اسلامو فوبیا میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ شازیہ مری نے جمعرات …
تفصیل۔۔۔