پاکستان

بھارت کی پانی روکنے کی کوشش پر بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے بھارت کی آبی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانا ثنااللہ نے ایک نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی پانی روکنے کی کوشش پر بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے سامنے بھارت کو بے نقاب کیاجانا چاہیے۔انہوں نے واضح طورپر کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا، پانی روکنے کی کوشش پر بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہ ملک میں 3سے 4 جگہ آبی ذخائر بنانے چاہئیں،تاکہ جب بھارت پانی چھوڑے تو ہم ذخیرہ کر لیں اور روکے تو ہم وہ استعمال کریں، پانی کے ذخائر بنانے سے متعلق حکمت عملی واپڈا اور ہمارے ذہن میں ہے۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ چناب کے مقام پر پانی کے ذخائر بنانے کی تجویز ہے۔پانی کے مسئلے پر عالمی فورمز بھی استعمال کرنے چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button