معرکہ حق میں بھارتی بحریہ کو ہمارے پانیوں کا رخ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی ،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف
اسلام آباد: ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے کہاہے کہ معرکہ حق میں بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رخ کرے۔ بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پریس بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ بھارت کو اپنی بحری طاقت پر بہت ناز تھا، بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی، ہماری ساحلی تنصیبات محفوظ رہیں،بندرگاہیں فعال رہیں، مسلح افواج کی ہم آہنگی ہماری کامیابی کی ضامن بنی، بھارت نے خفت مٹانے کیلئے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کا کہنا تھا کہ امن ہو یا جنگ، ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رخ کرے، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنی صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنے صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں، ہمارے بحری اثاثے سمندرمیں موجود ہیں۔ دشمن زمینی حقائق مدنظررکھتے ہوئے قول وفعل میں ذمہ داری دکھائے۔







