پاکستان

شہید اشرف صحرائی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی: مشعال ملک

اسلام آباد: بھارتی جیل میں نظربند حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیر کی آزادی کے لیے اشرف صحرائی کی زندگی بھر کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کردی، جبر کا مقابلہ کیا اور حق کے لیے ڈٹے رہے۔مشعال ملک نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود وہ اپنے اصولی موقف سے کبھی نہیں ہٹے۔انہوں نے ان کی زندگی کو تحریک آزادی کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماو¿ں کی قربانیاں جدوجہدآزادی کا ایک سنہراباب ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔ مشعال ملک نے شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ کشمیر بالآخر آزادی حاصل کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button