برمنگھم: برطانیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے شہید قائد سید علی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے یکم ستمبر 2021کو حیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائشگاہ پر نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیاتھا۔ سید علی گیلانی کو ایک دہائی سے زائد عرصے تک اپنے گھر میں نظر بندرکھا گیا تھا۔تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کا روشن ستارہ اور پاکستانیت کی علامت تھے : مقررین سیمینار
مظفر آباد: تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے سلسلے میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں ایک سیمینارکا انعقاد کیاگیا جس میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ سیمینار کے مقررین نے سید علی گیلانی کو جموں وکشمیر کے تمام منقسم حصوں کی سب سے توانا آواز اور مقبوضہ ریاست میں پاکستانیت کی علامت قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ اگر مقبوضہ جموں وکشمیر میں سید علی گیلانی …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی کا یومِ شہادت منانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں: جی اے گلزار
سرینگر04 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے جس طرح سید علی گیلانی کا دوسرا یوم شہادت منایا اور تحریک آزادی کے قائدکو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اس سے ثابت ہوا ہے کہ وہ کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں ہمیشہ زندہ …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی کا نظریہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے: نذیر احمد قریشی
لوٹن برطانیہ03ستمبر(کے ایم ایس) ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے رہنما نذیر احمد قریشی نے قائد حریت سید علی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی خدمات تحریک آزادی کشمیر کا روشن باب ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نذیر احمد قریشی نے لوٹن برطانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کی جدوجہد کشمیریوں کے لئے مشعل …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی ہیرو ہیں، مقررین
اسلام آباد 02 ستمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انہیں تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی ہیرو قرار دیاجو زندگی بھر ناجائز بھارتی قبضے اور ناانصافی کے خلاف بے مثال مزاحمت کرتے رہے۔ جماعت …
تفصیل۔۔۔گلاسگو :سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
گلاسگویکم ستمبر (کے ایم ایس) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع کے شرکاءنے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن سید علی گیلانی کی تصاویر موجود تھیں اور ”بھارت کشمیر چھوڑ دو، بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ،جاگو جاگو اقوام متحدہ جاگو“ جیسے نعرے رقم …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی آنے والی نسلوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں، مشعال ملک
اسلام آبادیکم ستمبر (کے ایم ایس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے بزرگ کشمیری حریت قائدسید علی گیلانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مشعال حسین ملک نے عظیم قائد کی برسی کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں منعقدہ مختلف سیمینا روںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی آنے والی نسلوں کے لیے ایک رول ماڈل …
تفصیل۔۔۔پیرس : اجتماع کے مقررین کا سید علی گیلانی کو خراج عقیدت
پیرس یکم ستمبر (کے ایم ایس):بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیرس کے ادارہ منہاج القان میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع کا انعقاد جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس، منہاج القرآن اور دیگر تنظیموں نے کیا تھا۔ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر آصف جرال، منہاج کے صدر راجہ بابر حسین اور …
تفصیل۔۔۔بھارت سید علی گیلانی کے اہلخانہ کو انکی قبر تک بلا روک ٹوک رسائی دے، پاکستان
اسلام آباد01 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ممتاز کشمیری حریت قائد سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ اور انکے پیروکاروں کو ان کی آخری آرام گاہ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی جدوجہد …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کانفرنس کے مقررین کا سید علی گیلانی کو خراج عقیدت
اسلام آبادیکم ستمبر (کے ایم ایس )بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام کانفرنس کے مقررین نے شہید قائد کی تحریک آزادی کشمیراور اسلام کے حوالے سے گراں قدر خدمات اور زندگی کی آخری سانس تک حق پر مبنی موقف پر ڈٹے رہنے پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کی …
تفصیل۔۔۔